لاہور: سانحہ 9 مئی مال روڈ کیس، اہم فیصلہ سامنے آ گیا

07:54 PM, 9 Sep, 2025

لاہور:لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی کو جلانے کے مقدمے میں فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔

فیصلے میں ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مزیدخبریں