مریم نواز کا پنجاب بھر میں جدید سفری سہولتوں کا منصوبہ، 91 تحصیلوں میں الیکٹروبسیں چلانے کی منظوری

10:51 AM, 9 Sep, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت صوبے میں الیکٹروبس سروس کو تحصیل کی سطح تک وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کی 91 تحصیلوں میں جنوری 2027ء سے الیکٹروبس سروس شروع کی جائے گی۔

 منصوبے کے تحت صوبے بھر میں 1500 الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی، جبکہ ہر تحصیل کے لیے مخصوص الیکٹروبس ڈپو قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

 تحصیل الیکٹروبس سروس کے لیے الیکٹروبسوں کا پہلا بیج جنوری 2027ء میں لاہور پہنچے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مختلف اضلاع میں مزید الیکٹروبسیں فراہم کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔

 حکومت پنجاب کے اس منصوبے سے شہریوں کو آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولت میسر آئے گی، جبکہ دور دراز علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی دستیابی بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

مزیدخبریں