سموگ کیس: لاہور ہائیکورٹ کا بڑی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کا حکم، پولیس و تمام محکموں کو ہدایات جاری

02:43 PM, 10 Dec, 2025

 لاہور: سموگ سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے پولیس سمیت تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بڑی گاڑیوں کی سخت چیکنگ یقینی بنائیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ تمام گاڑیوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق چیک کر کے ضروری سرٹیفکیٹس جاری کیے جائیں۔

جسٹس شاہد کریم نے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں محکمہ ماحولیات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر بڑی گاڑیوں کی انسپکشن رپورٹ عدالت میں جمع کرائے۔

عدالتی حکم کے مطابق سموگ کنٹرول اقدامات پر مکمل عمل درآمد کے لیے تمام اداروں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں، جبکہ چیکنگ کے عمل کو سخت اور مؤثر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں