لاہور: پنجاب حکومت نے پنجاب موٹر وہیکل (چوتھی ترمیم) آرڈیننس 2025 اسمبلی میں پیش کر دیا ہے، جس کے تحت کالے شیشے، کم عمر ڈرائیونگ، ون وے کی خلاف ورزی اور دیگر ٹریفک جرائم پر قید اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
نئے قوانین کے مطابق کالے شیشے یا کم عمر ڈرائیونگ پر 6 ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ لائسنس کے بغیر موٹرسائیکل چلانے، ہیلمٹ یا سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ مختلف گاڑیوں کے لیے جرمانے 3 ہزار سے 15 ہزار روپے تک ہوں گے۔
آرڈیننس کمیٹی کی منظوری کے بعد قانونی شکل اختیار کرے گا۔