بسنت 25 سال بعد بحال، پنجاب حکومت نے تہوار منانے کی اجازت دے دی

03:54 PM, 10 Dec, 2025

لاہور: پنجاب حکومت نے 25 سال بعد بسنت منانے کی اجازت دے دی ہے، جو 6، 7 اور 8 فروری کو پورے شہر میں منایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر بسنت آرڈیننس 2025 کے تحت ہر پتنگ اور فروخت کنندہ کیو آر کوڈ اور نگرانی کے ساتھ ہوگا، جبکہ لاہور میں موٹر سائیکلوں پر سیفٹی اینٹینا لگانے کی مہم بھی کل سے شروع ہو رہی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 25 سال بعد پنجاب کے مشہور اور ثقافتی ورثے ’’بسنت‘‘ میلے کی بحالی کی منظوری دے دی ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ بسنت آرڈیننس 2025 پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں