ویزا کینسل ہونے کے بعد پاکستان میں موجود،اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کر لی :رجب بٹ

05:55 PM, 10 Dec, 2025

اسلام آباد: یوٹیوبر رجب بٹ نے وضاحت دی ہے کہ انہیں برطانیہ سے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا، بلکہ ان کا ویزا منسوخ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے، اس لیے وہ پاکستان میں موجود رہیں گے۔

رجب بٹ نے بتایا کہ انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کر لی ہے اور اب کیس کی قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب وقت آئے گا، تو کیس کے تمام پہلو عوام کے سامنے رکھیں گے۔

ضمانت کے لیے رجب بٹ ہائی کورٹ بغیر نمبر کی بڑی گاڑی میں پہنچے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

مزیدخبریں