لاہور: سردیوں کے آغاز کے ساتھ ڈرائی فروٹ کی طلب میں اضافہ، قیمتیں بڑھنے سے متوسط طبقہ پریشان

06:17 PM, 10 Dec, 2025

لاہور: سردیوں کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی لاہور کے بازاروں میں ڈرائی فروٹ کی مانگ میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ شہر کے مختلف مارکیٹوں میں بادام، پستہ، کاجو، چلغوزہ اور کشمش کی طلب میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں ڈرائی فروٹ کی طلب میں اضافہ ہر سال معمول کی بات ہے، تاہم موجودہ بڑھتی ہوئی قیمتیں متوسط طبقے کے لیے تشویش کا باعث بن رہی ہیں۔

مزیدخبریں