بہاولنگر: صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف وارڈز، ایمرجنسی اور لیبارٹری کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر وزیر صحت نے نو تعمیر شدہ کیتھ لیب کا جائزہ لیا اور ہسپتال میں نئی ایم آر آئی مشین اور برن یونٹ کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں ایس او پیز کے مطابق سہولیات اور خدمات کا جائزہ لیا۔
خواجہ عمران نذیر نے مریضوں سے ملاقات کی اور سہولیات و ادویات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں نے ہسپتال میں ادویات اور علاج کی بہتری کی تعریف کی۔
صوبائی وزیر صحت نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر میں سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔