’اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں گے تو ہی عوام کو سکھ ملے گا‘، حمزہ شہباز کا ملک گیر بلدیاتی الیکشن پر زور

02:43 PM, 10 Feb, 2026

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بلدیاتی نظام کو عوامی مسائل کا واحد حل قرار دے دیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں واضح کیا کہ ملک میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ابہام ختم کرنے کے لیے وفاقی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ہے۔
 حمزہ شہباز کے مطابق ایک ہی وقت میں انتخابات ہونے سے انتظامی ڈھانچہ مضبوط ہوگا اور بلدیاتی نمائندے بہتر انداز میں عوام کی خدمت کر سکیں گے۔

مزیدخبریں