محفوظ بسنت اور فضائی آلودگی کا خاتمہ: مریم اورنگزیب کا وزیراعلیٰ پنجاب اور عوام کو خراجِ تحسین

03:19 PM, 10 Feb, 2026

لاہور: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے "محفوظ بسنت" کے کامیاب انعقاد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت اور عوام کے بھرپور تعاون کو سراہا ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو ٹیم ورک اور وژن کی فتح قرار دیا ہے۔
 مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اہل لاہور نے محفوظ بسنت منا کر ثابت کر دیا کہ اگر مقصد نیک ہو اور عوام ساتھ دیں تو ہر ناممکن کام ممکن ہو جاتا ہے۔
 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ دو سال کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے کہ آج لاہور کی فضا دھوئیں سے پاک ہو رہی ہے۔ آلودگی کی وجہ سے جو آسمان سیاہ ہو چکا تھا، اب اس کے نیلے رنگ لوٹ رہے ہیں۔سینئر وزیر کے مطابق مریم نواز شریف نے پنجاب کے ہر شعبے میں آلودگی کے خاتمے کے لیے ایک جنگ لڑی ہے، جس کے اثرات اب ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) میں بہتری کی صورت میں نظر آ رہے ہیں۔
 انہوں نے "لاہور یوں  کے حوالے سے کہا کہ ثقافتی رنگوں کی بحالی اور ماحول کی بہتری وزیراعلیٰ کے وژن کا حصہ ہے۔

مزیدخبریں