لاہور:لاہور میں موسم کی تبدیلی کے باعث فضائی معیار بہتر ہوا ہے اور آج اے کیو آئی 157 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق حکومت پنجاب کی بروقت کارروائیاں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں اور سموگ کنٹرول اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔
دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران سینکڑوں چالان جاری کیے گئے جبکہ اینٹوں کے بھٹوں اور صنعتی یونٹس کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ حکومت پنجاب کے مطابق صاف ماحول پہلی ترجیح ہے اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔
لاہور میں فضائی معیار بہتر، سموگ کنٹرول اقدامات سخت
09:51 AM, 10 Jan, 2026