پنجاب حکومت کی گندم پالیسی 2026 کا اعلان، 25 لاکھ میٹرک ٹن اسٹریٹجک ذخائر قائم کیے جائیں گے

04:00 PM, 10 Jan, 2026

لاہور :پنجاب کی معاون خصوصی سلمی بٹ نے پریس کانفرنس کے دوران صوبے کی گندم پالیسی 2026 کا اعلان کیا۔ اس کے مطابق حکومت پنجاب پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر 25 لاکھ میٹرک ٹن گندم کے اسٹریٹجک ذخائر قائم کرے گی۔

معاون خصوصی کے بیان کے مطابق حکومت کسانوں سے گندم فی من 3500 روپے کے حساب سے خریدے گی۔ اس منصوبے میں حکومت، پرائیویٹ سیکٹر اور بینکنگ سیکٹرز گندم خریداری کے اہم اسٹیک ہولڈرز ہوں گے، جبکہ سرکاری خزانے پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔

سلمی بٹ نے کہا کہ اس پالیسی کا مقصد گندم کی بروقت خریداری، اسٹاک منظم کرنا اور کسانوں کو مناسب ریٹ فراہم کرنا ہے تاکہ خوراک کی حفاظت اور مارکیٹ میں استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں