مری میں واسا کا قیام، موبائل واٹر وین منصوبے کا اعلان

04:01 PM, 10 Jan, 2026

مری :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت مری میں واسا کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے مری کا دورہ کیا اور واسا مری آفس کا افتتاح کیا۔

وزیر ہاؤسنگ نے اس موقع پر مری میں موبائل واٹر وین کے قیام کا بھی اعلان کیا، جس کے ذریعے مقامی عوام کو صاف پانی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

ایم ڈی واسا مری نے وزیر اور میڈیا نمائندوں کو صاف پانی اور نکاسی آب کے منصوبوں پر بریفنگ دی اور منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

مزیدخبریں