لاہور :لاہور کی پی پی 167 پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک محمد شفیع بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے کسی امیدوار نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کروائے، جس کے بعد ریٹرننگ افسر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یہ نشست سابق ایم پی اے عرفان شفیع کھوکھر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔ ملک محمد شفیع کی بلا مقابلہ کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن کی صوبائی اسمبلی میں نمائندگی مزید مضبوط ہو گئی ہے۔