پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھا دی گئیں

04:06 PM, 10 Jan, 2026

لاہور :وزیر تعلیم پنجاب نے طلباء کی صحت اور فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے کے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھانے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم کے سوشل میڈیا پیج پر کیے گئے عوامی سروے کی بنیاد پر یہ فیصلہ لیا گیا، جس میں والدین، اساتذہ اور طلباء کی رائے کو مدنظر رکھا گیا۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد طلباء کی ذہنی اور جسمانی صحت کو بہتر بنانا، تعلیمی بوجھ کو کم کرنا اور تعلیمی نظام میں توازن قائم کرنا ہے۔

مزیدخبریں