لاہور اور ننکانہ سے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں 3 ملزمان گرفتار

04:09 PM, 10 Jan, 2026

لاہور:ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کو لاہور اور ننکانہ صاحب سے حراست میں لیا گیا۔


نمائندہ لاہور رنگ   علی مرزا  کے مطابق  ایف آئی اے  کا کہنا ہے کہ  ملزمان کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں