پنجاب اسمبلی میں معطل ارکان کے خلاف آرٹیکل 63-A کے تحت نااہلی ریفرنسز کی کارروائی شروع

05:41 PM, 10 Jul, 2025

لاہور: پنجاب اسمبلی میں معطل ارکان کے خلاف آرٹیکل 63-A کے تحت نااہلی ریفرنسز کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ اسپیکر نے معطل 26 ارکان کو 11 جولائی کو ذاتی سماعت کا موقع دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ اپنا دفاع کر سکیں۔

 اپوزیشن جماعتوں نے اس کارروائی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسمبلی کے باہر علامتی "حقیقی اسمبلی" قائم کر لی ہے، جس کے اسپیکر اعجاز شفیع منتخب ہوئے۔

اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر نے حکومت پر سیاسی انتقام اور عوامی مسائل پر عدم توجہ کا الزام عائد کیا۔ پولیس نے اسمبلی کے اطراف حفاظتی اقدامات کیے۔ اپوزیشن کی علامتی اسمبلی میں حکومتی شاہ خرچیوں اور مہنگی تشہیری مہم کے خلاف بھی متفقہ قرارداد منظور کی گئی ہے

مزیدخبریں