باجوڑ ایک بار پھر قاتلوں کے رحم و کرم پر ہے: امیر جماعت اسلامی 

09:48 PM, 10 Jul, 2025

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے باجوڑ میں فائرنگ کے حالیہ واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ باجوڑ ایک بار پھر قاتلوں کے رحم و کرم پر ہے۔

انہوں نے مولانا خان زیب کی شہادت کو انتہائی افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومتی رٹ پر سوالیہ نشان ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ اس حوالے سے مسلسل ناکام رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سخت کارروائی کی جانی چاہیے تاکہ علاقے میں امن و امان قائم ہو سکے۔

مزیدخبریں