لاہور : پنجاب کے صحافیوں کے لیے دیرینہ خواب کی تکمیل کا وقت قریب آ گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر 3200 صحافیوں کو پلاٹس فراہم کرنے کے منصوبے پر تیزی سے کام شروع کر دیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ "جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی فیز ٹو" کے لیے باقاعدہ ایک سکروٹنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام درخواست گزاروں کے کوائف کی جانچ پڑتال کرے گی۔ سکروٹنی کمیٹی اپنی تفصیلی رپورٹ 15 روز کے اندر مکمل کرنے کی پابند ہوگی۔
میٹی کی حتمی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز خود میرٹ پر پورا اترنے والے صحافیوں کو پلاٹس الاٹ کرنے کی تقریب کی صدارت کریں گی۔
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ صحافی برادری کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس اقدام سے ہزاروں صحافی خاندانوں کو اپنا گھر میسر آ سکے گا۔
صحافیوں کے لیے 'اپنی چھت' کا خواب تعبیر کے قریب: پنجاب حکومت کا 3200 پلاٹس دینے کا اعلان
05:24 PM, 10 Mar, 2026