لاہور: انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) پنجاب عبدالکریم نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم ملاقات کی، جس میں انہوں نے ملازمین کے درپیش مسائل خود سنے اور ان کے فوری ازالے کے لیے احکامات صادر کیے۔ آئی جی پنجاب نے پولیس فورس کے جوانوں اور ان کی فیملیز سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کی درخواستوں پر ہمدردی سے غور کیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، ملاقات کے دوران ڈسپلن، ایڈمنسٹریشن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ درجنوں درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے۔ آئی جی عبدالکریم نے واضح کیا کہ فورس کے جوانوں کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ فرائض سرانجام دے سکیں۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم کی پولیس ملازمین اور اہلخانہ سے ملاقات، مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری
05:42 PM, 10 Mar, 2026