لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LDA) نے غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف شکنجہ کس لیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئی بڑی کارروائیوں کے دوران درجنوں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار اور 20 سے زائد املاک کو سیل کر دیا گیا ہے۔
ایل ڈی اے کی ٹیموں نے گلبرگ، نیو گارڈن ٹاؤن، سبزہ زار اور علامہ اقبال ٹاؤن میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔
کمرشل قوانین کی خلاف ورزی اور غیر قانونی نقشوں پر تعمیر کی گئی 20 املاک کو موقع پر ہی سربمہر (Seal) کر دیا گیا۔یہ پورا آپریشن چیف ٹاؤن پلانر-I اسد الزمان کی براہِ راست نگرانی میں انجام دیا گیا، جنہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی تعمیرات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔