لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کے 'سرسبز لاہور' ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پارک اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) نے شہریوں کے لیے ایک منفرد سہولت متعارف کروا دی ہے۔ اب شہری گھر بیٹھے صرف ایک کال پر مفت پودے حاصل کر سکتے ہیں۔
شہری پی ایچ اے کی ہیلپ لائن 1399 پر رابطہ کر کے اپنی پسند کے پودے منگوا سکتے ہیں۔ سروس کے پہلے ہی دن شہریوں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور 272 کالز موصول ہوئیں۔
پی ایچ اے کی ٹیموں نے مستعدی دکھاتے ہوئے پہلے روز ہی 150 گھروں میں جا کر پودے لگا دیے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد لاہور کو دوبارہ 'باغوں کا شہر' بنانا اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا ہے۔
'سرسبز لاہور' مشن: پی ایچ اے کی جانب سے پودوں کی فری ہوم ڈلیوری سروس کا آغاز
05:47 PM, 10 Mar, 2026