ماں ٹھنڈی چھاؤں اور راحت و سکون کا باعث ہے، مریم نواز شریف کا مدر ڈے پر ماؤں کی عظمت کو سلام

11:13 AM, 10 May, 2026

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ماؤں کی غیر معمولی محبت اور بے لوث قربانیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے محاذِ جنگ پر بیٹوں کو بھیجنے والی حوصلہ مند ماؤں، شہدا اور غازیوں کی ماؤں سمیت ان تمام ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کیا جو خود بھوکا رہ کر بچوں کا پیٹ پالتی ہیں۔

مریم نواز نے اپنی والدہ محترمہ کلثوم نواز  کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ "آج میں جس منصب پر ہوں، اپنی والدہ کی دعاؤں کی بدولت ہوں۔" انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت کو ماں کی محبت سے تشبیہ دے کر اس رشتے کا رتبہ بلند کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مائیں خاندان کا سنگِ بنیاد اور معاشرت کا اصل ستون ہیں۔4

مزیدخبریں