آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے تقرر و تبادلے , پانچ اضلاع میں پولیس افسران کے عہدوں میں ردوبدل

03:33 PM, 10 Nov, 2025

لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی پی او لیہ علی وسیم کو ڈی پی او ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) طارق ولایت کو ایس ایس پی ریسرچ اینڈ اینیلیسز سی ٹی ڈی پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح اے آئی جی ویلفیئر سید عبدالرحیم شیرازی کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین وسیم ریاض کو اے آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی او مقرر کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ایس پی انوسٹی گیشن ڈیرہ غازی خان شمس الدین کو ڈی پی او لیہ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب کے مطابق یہ تقرر و تبادلے محکمے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں