لاہور : ایف آئی اے لاہور زون نے انسانی اسمگلنگ اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
نمائندہ لاہور رنگ علی مرزا کے مطابق چھاپہ مار کارروائیاں ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل اور کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی جانب سے کی گئیں۔
گرفتار ملزمان میں محمد خبیب، محمد شفیق، آفتاب الرحمٰن، سعید خان اور محمد رضا شامل ہیں۔ یہ ملزمان مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران لاہور اور اوکاڑہ سے گرفتار کیے گئے۔