لاہور : معروف ماہرِ تعلیم اور اردو زبان کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں۔
مرحومہ نے فارمن کرسچن کالج میں تاریخ کی پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں اور لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی سابق پرنسپل بھی رہ چکی ہیں۔ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا نے پنجاب میں نگران صوبائی وزیر کے فرائض بھی سرانجام دیے اور قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔
ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کی تعلیمی اور انتظامی خدمات کو نہ صرف تعلیمی حلقوں میں بلکہ قومی سطح پر بھی سراہا جاتا رہا ہے۔