کسان اتحاد پاکستان لاہور پریس کلب کے باہر 11 نومبر کو احتجاجی بھوک ہڑتال کرے گا

03:43 PM, 10 Nov, 2025

لاہور:کسان اتحاد پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ 11 نومبر کو لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی بھوک ہڑتال کریں گے۔

  بھوک ہڑتال کے کیمپ میں پنجاب بھر سے کسان اور کسان اتحاد پاکستان کے رہنما شریک ہوں گے، جبکہ احتجاجی اجلاس کی صدارت مرکزی صدر خالد حسین باٹھ کریں گے۔

کسان اتحاد پاکستان اس احتجاج کے ذریعے پرائیویٹ کمپنیوں کے ذریعے گندم کی خریداری کے خلاف آواز بلند کرے گا اور حکومت کی جانب سے زمینداروں کے ٹیوب ویل کے بجلی کے بلوں میں اضافے پر بھی تحفظات کا اظہار کرے گا۔

مزیدخبریں