پنجاب میں 2 ہزار سی سی گاڑیوں پر نئے قوانین، نمبر پلیٹس چھپانے پر بھاری جرمانہ

04:02 PM, 10 Nov, 2025

لاہور: پنجاب کابینہ نے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 2 ہزار سی سی گاڑیوں کے مالکان کے لیے سخت اقدامات نافذ کیے جائیں گے۔

نئی ترامیم کے مطابق، نمبر پلیٹس پر مٹی، کالاپیپر یا کسی بھی طریقے سے نمبر چھپانے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

جرمانوں کے نفاذ کے لیے ترامیم کی سمری اب پنجاب اسمبلی بھیجی گئی ہے اور منظور ہونے کے بعد یہ قوانین لاگو ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں