ذہنی صحت کے عالمی دن پر خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ، اصلاحات کا اعلان

05:31 PM, 10 Oct, 2025

لاہور:صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے 10 اکتوبر کو ذہنی صحت کے عالمی دن پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کا دورہ کیا۔

 انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور نئے وارڈز کی تعمیر پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ خواجہ سلمان نے کہا کہ ذہنی مریض ڈفرنٹلی ایبلڈ افراد ہیں جنہیں خاص توجہ دی جانی چاہیے۔

 انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کی بہتری کے لیے اصلاحات اور نیکسٹ لیول پر لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں