پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی بڑی کارروائیاں، لاہور اور ڈیرہ غازی خان میں منشیات فروش گرفتار

05:38 PM, 10 Oct, 2025

لاہور:پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور اور ڈیرہ غازی خان میں منشیات فروشوں کے منظم گروہوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کیے ہیں۔سینئر رپورٹر لاہوررنگ کے مطابق  اس دوران 3.6 کلو چرس، 1.1 کلو افیون، 45 پارٹی ڈرگز، اسلحہ اور 30 گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ڈی جی سی این ایف نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت منشیات فروش نیٹ ورکس کو توڑا جا رہا ہے تاکہ پنجاب کو منشیات سے پاک اور محفوظ بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں