لاہور: داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت، 48 گھنٹوں میں 72 ملزمان گرفتار

06:05 PM, 10 Oct, 2025

لاہور: شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس کے موبائلز سکواڈ نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 72 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ناکوں پر نگرانی کے عمل کو مزید اپ گریڈ کیا گیا ہے، جہاں چیکنگ کے دوران ای پولیس ایپ کی مدد سے جدید طریقہ کار اپنایا جا رہا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں 41 اشتہاری، 2 عادی مجرم اور 26 عدالتی مفرور شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان قائم رکھنے اور جرائم کی روک تھام کے لیے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں