لاہور: محکمہ ہائر ایجوکیشن کا بڑا فیصلہ، تمام یونیورسٹیاں اور کالجز بند کرنے کے احکامات جاری

06:14 PM, 10 Oct, 2025

لاہور: محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لاہور کی تمام یونیورسٹیوں اور کالجز کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ تمام اعلیٰ تعلیمی ادارے فوری طور پر خالی کرا لیے جائیں۔

نمائندہ لاہور رنگ کاکہنا ہے کہ  حکام کے مطابق تمام یونیورسٹیوں اور کالجز میں کلاسز تاحکمِ ثانی معطل کر دی گئی ہیں۔ بندش کی وجوہات کے حوالے سے تاحال کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا، تاہم صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں