لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کیا ہے۔ کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق، مختلف شہروں میں کی گئی 4 کارروائیوں کے دوران 36 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی مالیت 1 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو منشیات کے زہر سے بچانے کے لیے ایسے آپریشنز کو مزید تیز کیا جائے گا۔ اے این ایف کی جانب سے تعلیمی اداروں کے اطراف نگرانی سخت کر دی گئی ہے تاکہ طلبہ کو منشیات فروشوں کے اثر سے محفوظ رکھا جا سکے۔