امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں بڑی پیشرفت، طیفی بٹ کو لاہور منتقل کر دیا گیا

06:26 PM, 10 Oct, 2025

لاہور: امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پنجاب پولیس کی خصوصی ٹیم ملزم طیفی بٹ کو دبئی سے گرفتار کر کے لاہور لے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، دبئی کی عدالت میں پیشی کے دوران قاضی نے طیفی بٹ سے وطن واپسی کے حوالے سے استفسار کیا، جس پر ملزم نے مقدمات کا سامنا کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ قانونی کارروائی کے لیے تیار ہے۔

عدالت نے فوری طور پر طیفی بٹ کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا، جس کے بعد اسے لاہور منتقل کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب کیس میں قانونی کارروائی تیز ہونے کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں، اور تحقیقات کے اگلے مراحل جلد طے کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں