لاہور میں سموگ کی شدت میں اضافہ، ایئر کوالٹی انڈیکس 100 سے تجاوز کر گیا

06:27 PM, 10 Oct, 2025

لاہور: سردی کی آمد کے ساتھ ہی سموگ نے بھی زور پکڑ لیا ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، اور ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 100 سے تجاوز کر چکا ہے، جو صحت کے لیے خطرناک حد کے قریب تصور کیا جا رہا ہے۔

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں دھند اور دھوئیں کی تہہ چھائی ہوئی ہے، خاص طور پر گلبرگ، جیل روڈ، اقبال ٹاؤن اور فیروزپور روڈ میں سموگ کی شدت زیادہ دیکھی گئی ہے۔

محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ سردی، گاڑیوں کے دھوئیں، صنعتی فضلے اور فصلوں کی باقیات جلانے سے سموگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت پنجاب سموگ پر قابو پانے کے لیے متحرک ہو چکی ہے اور اسپرے مہم، ماسک کی پابندی، اور صنعتی علاقوں میں چیکنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق آئندہ چند روز میں ممکنہ بارش سے سموگ کی شدت میں کچھ کمی آنے کی امید ہے۔

مزیدخبریں