پنجاب حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتاریاں

06:33 PM, 10 Oct, 2025

لاہور: حکومت پنجاب نے مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر قانونی طور پر ایل پی جی گیس استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں شاہدرہ میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور سول ڈیفنس کی مشترکہ کارروائی کے دوران 10 ڈرائیورز کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ 14 مقدمات درج کیے گئے۔

حکام کے مطابق، صوبے بھر میں جاری کارروائیوں کے دوران اب تک 1500 سے زائد ڈرائیورز گرفتار کیے جا چکے ہیں اور 1850 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

ترجمان ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کا استعمال قانوناً ممنوع ہے کیونکہ یہ نہ صرف خطرناک ہے بلکہ متعدد حادثات کی وجہ بھی بن چکا ہے۔ حکومت کی جانب سے ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

مزیدخبریں