ریلویز پولیس نے جعلسازی اور دھوکہ دہی میں ملوث 13 ملزمان گرفتار کر لیے

06:37 PM, 10 Oct, 2025

لاہور: ریلویز پولیس نے جعلسازی اور دھوکہ دہی کے واقعات میں ملوث تیرہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کو جعلی امیدواروں کے طور پر لاہور، مغلپورہ ورکشاپس، سکھر اور کراچی میں فزیکل امتحان کے دوران حراست میں لیا گیا۔

تحقیقات کے مطابق، گرفتار ملزمان نے فزیکل امتحان اور دوڑ میں اصل امیدواروں کی جگہ شرکت کی کوشش کی تاکہ غیر قانونی طور پر کامیابی حاصل کی جا سکے۔

لاہور سے گرفتار ملزمان میں محمد رمضان، محمد احسان، وقاص علی، امروز اور محمد اعجاز شامل ہیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کی دھوکہ دہی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں