لاہور اور پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر شیر پالنے کا انکشاف، عدالت میں بحث

06:42 PM, 10 Oct, 2025

لاہور: لاہور اور پنجاب بھر میں گھروں میں شیر پالنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ وائلڈ لائف آفیسر نے عدالت میں بتایا کہ لاہور کے مختلف گھروں میں ایک سو چوراسی شیر اور پنجاب بھر میں کل پانچ سو اسی شیر غیر قانونی طور پر رکھے جا رہے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے سخت استفسار کیا کہ "کیا پانچ مرلے کے مکان میں کبوتروں کے پنجرے میں شیر رکھے جا سکتے ہیں؟" جس پر وائلڈ لائف آفیسر نے جواب دیا کہ ایک پنجرے میں دو شیر رکھے جا سکتے ہیں اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر جرمانہ بھی عائد کیا جاتا ہے۔

عدالت نے دو شیروں کی واپسی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران متعلقہ ایس او پیز طلب کر لیے ہیں تاکہ غیر قانونی پالتو جانوروں کے معاملات کا موثر جائزہ لیا جا سکے۔

مزیدخبریں