پنجاب حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر دی، چار یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

06:55 PM, 10 Oct, 2025

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت چار یا چار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، نماز، شادی، جنازہ، دفاتر اور عدالتوں میں اجتماعات پر پابندی نہیں ہوگی، جبکہ صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔

مزیدخبریں