گڑھی شاہو پولیس نے تین رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا

06:56 PM, 10 Oct, 2025


لاہور: گڑھی شاہو پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل کے علاوہ دو غیر قانونی پستول اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق، گرفتار شدہ ملزمان پر پچاس سے زائد مقدمات درج ہیں اور ان کی شناخت عقیل، بابر علی اور مبین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور مقدمات کے سلسلے میں کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں