لاہور: سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی شہر کی مچھلی منڈیاں ایک بار پھر زندگی سے بھر گئیں ہیں۔ سرد موسم کی آمد کے باعث مچھلی کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں منڈیوں میں خریداروں کا رش دیکھا جا رہا ہے۔ دکانداروں کی چہل پہل اور جگہ جگہ فرائی ہوتی ہوئی مچھلی کی خوشبو نے لاہور کو ذائقے کا مرکز بنا دیا ہے۔
مقامی لوگ خاص طور پر کالا رہو اور بام مچھلی کو اپنی پہلی پسند قرار دے رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں مچھلی کے ذائقے میں خاص کشش آ جاتی ہے، جو کہ شہریوں کی دلچسپی کا باعث بنتی ہے۔