لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے پانچ تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کے تقرر کو لازمی قرار دیتے ہوئے حکومت کا پیش کردہ جواب مسترد کر دیا۔ یہ فیصلہ کمشنرز کو عبوری اختیارات دینے کے خلاف شہری ثاقب علوی کی درخواست پر سماعت کے دوران کیا گیا۔
جسٹس خالد اسحاق نے سماعت کے دوران سرکاری وکیل کو آئندہ پیشی پر جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کی تعیناتی لازمی ہے تاکہ تعلیمی امور میں شفافیت اور بہتر انتظام یقینی بنایا جا سکے۔