آخری تاریخ 15 اکتوبر: انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیلئے ایف بی آر کی وارننگ

07:24 PM, 10 Oct, 2025

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کو خبردار کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر مقرر ہے، اور اس کے بعد گوشوارے جمع کرانے والے افراد کو "لیٹ فائلر" قرار دیا جائے گا۔

ایف بی آر نے واضح کر دیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد مزید کوئی توسیع نہیں دی جائے گی، لہٰذا تمام ٹیکس دہندگان سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ وقت سے قبل اپنے گوشوارے مکمل اور درست معلومات کے ساتھ جمع کرائیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ "لیٹ فائلرز" پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح زیادہ لاگو ہوتی ہے، جو مالی بوجھ میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔ ایف بی آر نے یہ بھی تنبیہ کی ہے کہ گوشواروں میں معلومات چھپانے یا غلط بیانی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں