گجرات : صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے گجرات کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میاں شکیل احمد بھی موجود تھے۔
وزیر ہاؤسنگ نے جیل چوک، فوارہ چوک، لوراں چوک اور ڈی سی بند مدینہ سیداں کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران واسا گجرات کی جانب سے نکاسی آب کے آپریشن اور نئے سیوریج سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بلال یاسین نے نکاسی آب کے نظام میں بہتری اور عوامی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر عوامی شکایات کو بھی سنا گیا اور فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔