موٹروے پولیس کی بڑی کارروائی، کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد

04:27 PM, 10 Sep, 2025

جلالپور :موٹروے پولیس نے ایم فائیو پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، جلالپور کے قریب ایک مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی، جس کے دوران 192 پیکٹ منشیات برآمد ہوئے جن میں چرس اور گانجہ شامل ہیں۔

کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق، منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہائی ویز پر نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں