لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر اپنا قائدانہ کردار دوبارہ حاصل کر رہا ہے، جو پوری قوم کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' پر اپنے ایک اہم بیان میں انہوں نے ملکی سفارتی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ بہت کم لوگ یہ تصور کر سکتے تھے کہ پاکستانی قوم اتنی جلدی عالمی سطح پر ایک بار پھر قائدانہ کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان جس مقام پر کھڑا ہے، اس نے ملک کو ایک نیا اعتماد اور عالمی برادری میں عزت دی ہے۔
مریم نواز نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور عسکری قیادت (فیلڈ مارشل) کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل ملک کا وقار بحال کر رہے ہیں۔ ان تینوں کی قیادت نے پاکستان کو وہ عزت دی ہے جس کی آج ہر پاکستانی کو ضرورت تھی۔
اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے 'الحمدللہ' کہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دنیا بھر میں پاکستان کو ملنے والی اس پذیرائی اور وقار پر ہر شہری کو فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ قیادت کی بدولت پاکستان کا سر عالمی سطح پر بلند ہوا ہے۔
پاکستان کا عالمی وقار بحال، پوری قوم کے لیے آج قابلِ فخر لمحہ ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
06:02 PM, 11 Apr, 2026