مسافروں کی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح، موٹروے پولیس کا بڑا اقدام

03:03 PM, 11 Aug, 2025

لاہور: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ پابندی بسوں، کوچز اور دیگر مسافربردار گاڑیوں پر یکساں لاگو ہوگی۔ موٹروے پولیس نے ہدایت جاری کی ہے کہ ڈرائیور اور عملہ خود بھی سیٹ بیلٹ استعمال کریں اور تمام مسافروں کو بھی باندھنے کا پابند بنائیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیٹ بیلٹ نہ صرف حادثات کی شدت کم کرتی ہے بلکہ جان لیوا چوٹوں سے بچاؤ میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں، خواہ وہ ڈرائیور ہوں یا مسافر، کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

موٹروے پولیس کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کا مقصد ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیاع روکنا اور سفر کو زیادہ محفوظ بنانا ہے۔

مزیدخبریں