دس گرام سونے کی قیمت میں کمی، نئی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 613 روپے پر پہنچ گئی

06:45 PM, 11 Aug, 2025

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ مقامی صرافہ بازاروں میں دس گرام سونے کی قیمت میں 3,086 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 613 روپے ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر ملکی مارکیٹ پر براہ راست پڑتا ہے، جس کی وجہ سے سرمایہ کار اور خریدار سونے کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس کمی سے زیورات کی خریداری میں بھی اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں