اقلیتوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پیغام

01:40 PM, 11 Aug, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقلیتیں پاکستانی معاشرے کا حسن اور سر کا تاج ہیں، پاکستان میں ہر شخص کو اپنے عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی اور تحفظ حاصل ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اقلیتی برادری کے لیے ’’مینارٹی کارڈ‘‘ متعارف کرانے کا اعزاز بھی پنجاب حکومت کو حاصل ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق مینارٹی کارڈ کے ذریعے اقلیتی خاندانوں کو ساڑھے 10 ہزار روپے مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اقلیتوں کی سہولت اور حقوق کے تحفظ کے لیے ہندو میرج ایکٹ 2017 کی منظوری دی گئی، جبکہ اقلیتی طلبہ کے لیے اسکالرشپس اور لائیو کورسز بھی شروع کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود، تعلیم اور معاشی ترقی کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

مزیدخبریں