صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے، دو روزہ قیام کریں گے

08:32 PM, 11 Dec, 2025

لاہور:صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں اور وہ یہاں دو روز قیام کریں گے۔ دورے کے دوران صدر زرداری پنجاب کے پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور صوبے کی سیاسی و انتظامی صورتحال کے بارے میں بریفنگ بھی حاصل کریں گے۔

اس کے علاوہ صدر مملکت ثمینہ خالد گھرکی کے گھر جاکر ان کے بیٹے کی شادی کی پیشگی مبارکباد بھی دیں گے۔

مزیدخبریں